ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

کسانوں کی حمایت میں کچھ دیہاتوں میں سیاسی پارٹیوں نے بیل گاڑی مورچہ نکال کر کسانوں کی حمایت کی۔ وہیں متعدد سیاسی پارٹیوں نے شہر کی اہم شاہراہوں کو جام کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی، مظاہرین نے کسانوں کی حمایت میں گرفتاریاں پیش کیں اور مودی حکومت کی کسان پالیسی کو یکسر مسترد کردیا۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھا گیا۔ شہر کے مختلف چوراہوں اور اہم راستوں پر مختلف پارٹیوں نے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا اور کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

اورنگ آباد میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

لوگوں نے اپنے کاروبار بند رکھ کر کسانوں کی تائید و حمایت کی۔ وہیں ٹرانسپورٹ اور آمد و رفت بھی کافی متاثر رہی۔

کسانوں کی حمایت میں کچھ دیہاتوں میں سیاسی پارٹیوں نے بیل گاڑی مورچہ نکال کر کسانوں کی حمایت کی۔ وہیں متعدد سیاسی پارٹیوں نے شہر کی اہم شاہراہوں کو جام کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی، مظاہرین نے کسانوں کی حمایت میں گرفتاریاں پیش کیں اور مودی حکومت کی کسان پالیسی کو یکسر مسترد کردیا۔

اورنگ آباد میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اورنگ آباد میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

وہیں آٹو یونین نے بھی بند کی حمایت کی، جس کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر سے ستر فیصد آٹو غائب رہے، جبکہ ہول سیل کرانہ دکانداروں نے یہ کہہ کر بند میں شامل ہونے سے انکار کردیا کہ کورونا وباء کے دوران انہیں کافی خسارے کا سامنا رہا اور حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی، شہر کے مختلف علاقوں میں روزمرہ کے کاروبار کو چھوڑ کر زیادہ تر کاروبار بند رہے۔

اس کے علاوہ سینٹرل بس اسٹینڈ اور سذکو بس اسٹینڈ پر مسافروں کی تعداد برائے نام رہی، اہم شاہراہوں پر بھی ایک طرح سے چکہ جام ہی رہا حالانکہ پولیس نے حفاظتی انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بھارت بند مؤثر

وہیں کسان رہنما مودی حکومت پر ہٹلر شاہی کا الزام لگا رہے ہیں تو بی جے پی سے جڑے کسان اس بند کو ڈھونگ سے تعبیر کررہے ہیں۔

کسانوں کے بھارت بند کا اثر منڈیو پر بھی رہا، اورنگ آباد میں واقع جادھو منڈی اور شاہ گنج منڈی میں بھی نہ کے برابر ہی دکانیں کھلی۔ مجموعی طور پر اورنگ آباد شہر اور مضافات میں کسانوں کے بند کو عوامی سطح پر زبردست تائید و حمایت ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.