ETV Bharat / state

یکم اپریل کو بھارت بند کا اعلان

مسلم راشٹریہ مورچہ اور بامسیف تنظیم کی جانب سے یکم اپریل 2020 کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی قومی سطح پر نیشنل این پی آر بائیکاٹ آندولن کی شروعات کی جائے گی۔

یکم اپریل کو بھارت بند کا اعلان
یکم اپریل کو بھارت بند کا اعلان
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کا بامسیف کے قومی رہنما اور معروف سماجی کارکن وامن مشرام نے دورہ کیا اور سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات سے ملاقات کی۔ مقامی راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے منعقد پریس کانفرس میں ان کا استقبال کیا گیا۔

اس پریس کانفرنس میں وامن مشرام نے کہا کہ 'ہمیں این پی آر کا پوری طاقت کے ساتھ بائیکاٹ کرنا چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چلتی ہے اور سی اے اے قانون سے جاتی واد کو فروغ ملے گا۔'

یکم اپریل کو بھارت بند کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 'دیکھا جا رہا ہے کہ جہاں کہیں بھی احتجاج ہو رہے ہیں انہیں رکوانے کے لیے حکومت سسٹم کا سہارا لے رہی ہے۔ آج موجودہ حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے منصوبوں پر پانی نہ پھر جائے اور ہندو راشٹر بنانے کا خواب پورا نہ ہو پائے اسی لیے طرح طرح کے حربے اپنا رہی ہے۔'

اس موقع پر راشٹر مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کل جماعتی تنظیم کی جانب سے صوفی غلام رسول قادری نے بھارت بند کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ اس پریس کانفرنس میں حاجی حنیف صابر، حاجی یوسف الیاس، محمد مستقیم ڈگنیٹی، فیروز اعظمی اور دیگر شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.