ETV Bharat / state

'ساورکر کو نہیں بھگت سنگھ کو بھارت رتن دیا جائے' - بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور

بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دئے جانے کے وعدہ پر مہاراشٹر میں سیاست گرم ہوگئی ہے، سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ساورکر کے بجائے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 11:22 PM IST

گزشتہ روز جاری ہونے والے بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے اس وعدے کو لیکر ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی، ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اور وہ ہمیشہ صرف ہندو مسلم، بھارت پاکستان، لوجہاد، تبدیلی مذہب اور گائے پر سیاست کرتی ہے جبکہ ملک میں انسان بھوکا مر رہا لیکن بی جے پی اس تعلق سے نات نہیں کرتی۔

بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دئے جانے کا وعدہ کے سوال پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ اس شخص کو بھارت رتن نہیں دیا جانا چاہیے جس نے جیل میں انگریزی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک کر معافی مانگی ہو، جسے 50 برس کی سزا ہوئی ہو اور معافی مانگنے پر 10 برس میں رہا کردیا گیا ہو، جس نے انگریزوں کو خط لکھ کر کہا ہو کہ مجھے ایک بار معاف کردو میں گاندھی کے سو دیشی کے آندولن کو ختم کردوں گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر بھارت رتن کے لیے کسی کا نام سب سے آگے ہونا چاہیے تو بھگت سنگھ کا نام ہونا چاہیے کیوں کہ انہوں برطانوی حکومت سے کہا کہ ہم تمہاری حکومت کے خلاف ہیں، اگر ہمیں پھانسی دینا ہے تو دے دو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے اپیل کی کہ بھگت سنگھ کو بھارت رتن دلانے کے لیے پورے ملک کو آگے آنا چاہیے۔

Intro:ساورکر کے بجائے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دیا جائے : ابوعاصم

بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دئے جانے کے وعدہ پر مہاراشٹر میں سیاست گرم ہوگئی ہے. سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ساورکر کے بجائے شہید اعظم بھگت سنگھ کو بھارت رتن دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

منگل کو بی جے پی کے جاری ہونے والے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے اس وعدے کو لیکر ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے.

ابوعاصم اعظمی مہاراشٹر نے صنعتی شہر بھیونڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اور وہ ہمیشہ صرف ہندو مسلمان، ہندوستان پاکستان، لوجہاد، دھرم پریورتن، گائے بیل پر سیاست کرتی ہے. جبکہ ملک میں انسان بھوکا مر رہا بی جے پی اسکی بات نہیں کرتی ہے.
بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دئے جانے کا وعدہ کے سوال پر ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ اس شخص کو بھارت رتن نہیں دیا جانا چاہیے جس نے جیل میں انگریزی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک کر معافی مانگی ہو اور 50 سال کی سزا ہوئی ہو اور معافی مانگنے پر 10 سال میں رہا کردیا گیا ہو جس نے انگریزوں کو خط لکھ کر کہا ہوکہ مجھے ایک بار معاف کردو میں گاندھی کے سو دیشی کے اندولن کو مٹیا میل کردونگا اور انہوں کیا بھی وہی.
انہوں نے کہاکہ اگر بھارت رتن کے لیے کسی کا نام سب سے آگے ہونا چاہئے تو شہید اعظم بھگت سنگھ کا نام ہونا چاہئے کیونکہ انہوں برطانوی حکومت سے کہاکہ ہم تمہاری حکومت کے خلاف ہے اگر تمکو بھانسی دینا ہے تو دیدو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے. بھگت سنگھ کو بھارت رتن دلانے کے لیے پورے ملک کو آگے آنا چاہیے.

بائٹ : ابوعاصم اعظمی ( سماجوادی پارٹی صدر)

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ

Body:ساورکر کے بجائے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دیا جائے : ابوعاصم

Conclusion:ساورکر کے بجائے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دیا جائے : ابوعاصم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.