ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کا احتجاج - وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرکے سیکڑوں فنکارں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے

لاک ڈاؤن کے سبب ایک طرف جہاں ملکی معیشت کمزور ہوئی، بڑی بڑی کمپنیاں بند ہوئیں اور لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وہیں، دوسری جانب اس کورونا کی وجہ سے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر لوگوں کی بھی حالت خستہ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

band baja and photographers association protest in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:22 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں درجنوں تنظیموں کے سیکڑوں افراد جو روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ احتجاجی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی مشروط اجازت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کا احتجاج

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران مکمل طور پر کاروبار بند رکھنے والے بینڈ باجا اور شادی بیاہ تقریبات سے جڑے بیوپاری، فنکار، فوٹوگرافر آج بھی اپنے کاروبار سے محروم ہیں، کیونکہ حکومت نے شادی بیاہ تقریبات کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔ ایسے میں ہزاروں افراد ایسے ہیں جو روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔

band baja and photographers association protest in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کا احتجاج

مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں بینڈ باجا اور شادی بیاہ سے جڑے بیوپاریوں نے ضلع مجسٹریٹ آفس کے سامنے علامتی احتجاجی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: دو نوجوان تالاب میں غرق

یہ لوگ اپنے بینڈ باجے اور آلہ کے ساتھ جمع ہوئے اور ان کا کہنا ہے کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں پر مصیبت آن پڑی ہے۔ ان کے یہاں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

شیوسینا کے رکن اسمبلی پردیپ جیسوال کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرکے سیکڑوں فنکارں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.