ETV Bharat / state

ٹی وی چینلز پر مذہبی اشیاء کے فروخت پر پابندی :ممبئی ہائیکورٹ - اردو نیوز ممبئی

عدالت کے مطابق کسی بھی ٹی وی چینل، کمپنی یا اداکار کو ایسی مصنوعات کی تشہیر کرنے پر ان کے خلاف دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ بلیک میجک ایکٹ (کالے جادو سے متعلق قانون ) کی دفعات کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جائےگی۔

ٹی وی چینلز پر مذہبی اشیاء کے فروخت پر پابندی :ممبئی ہائیکورٹ

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 2:25 PM IST

بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ٹی وی چینلز پر مذہبی اشیاء کے فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہ کسی بھی ٹی وی چینل یا اداکار کو اس دعوے کے ساتھ کچھ مذہبی اشیا فروخت کرنے کے لئے اشتہارات کی تشہیر نہیں کرنی چاہئے جس سے یہ دعوی کیا جاسکتا ہے کہ اس مصنوع سے انسانوں کی زندگی میں تبدیلی عمل میں آئیگی یاپھر خراب حالات میں سدھار عمل میں آئیگا۔

عدالت کے مطابق کسی بھی ٹی وی چینل، کمپنی یا اداکار کو ایسی مصنوعات کی تشہیر کرنے پر ان کے خلاف دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ بلیک میجک ایکٹ (کالے جادو سے متعلق قانون ) کی دفعات کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جائےگی۔

جسٹس تاناجی نالاوڑے اور مکند سیولیکر کے دو ججوں کے بنچ نے کہا کہ سائنسی مزاج کو فروغ دینا ہر شہری کا بنیادی فرض ہے لیکن اس کی آڑ میں اس قسم کی چیزوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتاہے جس سے عام بھولے بھالے افراد کو نشانہ بنایا جاسکے۔

عدالت اس ضمن میں داخل کی گئی مختلف عرضیوں کی سماعت کر رہی تھی جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اس طرح کے اشتہارات نشر کرنا غیر قانونی ہے اور وہ بلیک میجک ایکٹ کی دفعات کے تحت ناقابل معافی جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں کارپوریشن کا رشوت خور افسر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.