ETV Bharat / state

Bail To Salim Fruit بھتہ خوری کیس کے ملزمین کو ضمانت

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 5:44 PM IST

سلیم فروٹ، چھوٹا شکیل کے بہنوئی، انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھی اور چار دیگر ملزمین کو دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کے مقدمے میں ممبئی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ 2016 میں ملزمین کے خلاف 25 کروڑ روپے کی جائیداد ہتھیانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ five accused released on bail

ملزمان کو ضمانت
ملزمان کو ضمانت

ممبئی: انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے بہنوئی سلیم فروٹ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ انہیں جنوبی ممبئی میں بھتہ خوری کیس میں ضمانت ملی ہے۔ بتایاجارہا ہے ملزمین نے جنوبی ممبئی میں 25 کروڑ روپے کی جائیداد پر قبضہ کیا تھا، انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کا رشتہ دار سلیم فروٹ بھی اس میں ملوث تھا۔ عدالت نے اس کیس کے تمام ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ پانچ ملزمین کے نام سلیم فروٹ، شیرزادہ خان، اسلم پٹنی، رضوان علاؤالدین شیخ اور مسلم اصغر علی عمرے والا ہیں۔۔five accused released on bail

ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ سیل نے 27 نومبر کو بلڈر اسلم پٹنی، شیرزادہ خان، اصغر علی عمر والا، رضوان شیخ اور انڈر ورلڈ ڈان شکیل کے بہنوئی سلیم فروٹ کو گرفتار کیا تھا۔ ان تمام ملزمین پر آئی پی سی کی دفعات کے تحت دھوکہ دہی، بھتہ خوری اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پانچ کیسز میں سے یہ پہلا کیس ہے جس میں سلیم فروٹ کو ضمانت مل گئی ہے۔ پٹنی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے کیونکہ ان کا اس دھوکہ دہی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے اپنے حصص سلیم فروٹ کی اہلیہ کو فروخت کئے۔ شکایت کنندہ جنوبی افریقی بزنس مین احمد لامبٹ سے ہے جس نے الزام لگایا ہے کہ ان کے چچا ابراہیم لامبٹ اور کچھ کزنز نے سلیم فروٹ کے ساتھ مل کر 2016 میں جنوبی ممبئی میں ان کے والد کی بڑی عمارت 25 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔ انہوں نے اپنے مرحوم باپ کو بھی دھوکہ دے کر اس کے جعلی دستخط کرائے۔ احمد کے والد کا انتقال 2006 میں جنوبی ممبئی میں بابولا ٹینک روڈ کے قریب عمرکھڑی میں ہوا۔ اس کے والد نے جائیداد کی دیکھ بھال شبیر اور یوسف کرولیا کے سپرد کی۔ احمد کی بہن سلیمہ نے کرولیا س سے اس وقت ملاقات کی جب وہ 2016 میں ہندوستان آئی اور اسے بتایا کہ اس کے والد نے 2011 میں جائیداد بیچ دی تھی۔

مزید پڑھیں:Chhota Shakeel's Brother-in-law Arrested: چھوٹا شکیل کے رشتہ دار گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.