ETV Bharat / state

Malegaon Violence Case: تین افراد کی درخواست ضمانت منظور، ایک کی مسترد - etv bharat

مالیگاوں کی پولیس نے پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں 12 نومبر 2021 کو50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ محروسین کی ضمانت کیلئے کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن مقامی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ Three Persons Granted Bail

مالیگاؤں تشدد معاملہ:تین افراد کی درخواست ضمانت منظورایک کی مسترد

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 9:50 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں 12 نومبر 2021 بروز جمعہ کو بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔Three Persons Granted Bail

اس معاملے میں مقامی پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ محروسین کی ضمانت کیلئے کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن مقامی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
لیکن گزشتہ دنوں مقامی عدالت میں محمد مستقیم و مزید افراد کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی جن کی رہائی بھی عمل آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 مارچ 2022 کو عدالت میں چار افراد کی ضمانت عرضی پیش کی گئی، جس پر سنوائی کے بعد عدالت نے رحمان شاہ، عمران رضوی اور معین ملک کی درخواست ضمانت منظور کردی ہے۔ اور اس معاملے میں چوتھے شخص شیخ عمران شیخ سلیم کی ضمانت مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر معاملہ میں اب دن بہ دن گرفتار افراد کی ضمانت منظور ہورہی ہے۔ جبکہ محروسین تین ماہ سے زیادہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

وہیں اب اس معاملے میں کئی افراد کی ضمانت ہونے کے بعد ضمانت کی راہیں ہموار نظر آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.