ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ چار مہینوں سے مزدور طبقہ کافی پریشان ہیں۔ کورونا کے خوف سے کوئی ان سے کام کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سینکڑوں مزدور روزی کے انتظار میں یہاں وہاں بھٹک رہے ہیں۔
کورونا کی وبا نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن ختم ہو گیا لیکن ابھی بھی شام پانچ بجے کے بعد بازاروں کو بند کردیا جارہا ہے۔ جس سے ہر کوئی پریشان ہیں، سب سے زیادہ اگر کوئی پریشان ہے تو وہ ہی مزدور طبقہ جو مزدوری کرکے اپنا گزارا کرتا ہے، جن کے پاس گزشتہ چار مہینے سے کوئی کام نہیں ہے۔
شہر کا بازار کھل تو رہا ہے لیکن ان مزدوروں کو کوئی کام دینے والا نہیں ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'ضلع میں راشن دوکان پر اناج مفت میں نہیں مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: کسانوں کوبھاری نقصان، لاکھوں روپے کی فصل تباہ
مزدوروں کو راشن پیسے دے کر خریدنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نے خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں 500 روپیے جمع کیے لیکن آج کے دور میں پانچ سو روپے میں کیا ہوتا ہے۔کم از کم حکومت کو دو ہزار روپئے دینا چاہیے تھا۔