ETV Bharat / state

Azmeen Haj اورنگ آباد سے سات جون کو جانے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع

اورنگ آباد سے تقریباً سترہ سو کے قریب عازمین حج اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ پہلی فلائٹ سات جون کو صبح اورنگ آباد سے براہ راست جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔ جس کی تیاری حج کمیٹی آف انڈیا اور ضلع خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے پوری کرلی گئی ہے۔

اورنگ آباد سے سات جون کو جانے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 11:44 AM IST

اورنگ آباد سے سات جون کو جانے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سے پہلی فلائٹ سات جون کو سعودی عرب کے جدہ کے لیے صبح روانہ ہوگی۔ اس کی پوری تیاری اورنگ آباد خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے جامعہ کاشف العلوم میں کر لی گئی ہے۔ آج صبح 10 بجے سے دوپہر تین بجے کے درمیان جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے حج کیمپ میں سات جون کی فلائٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج نے رپورٹنگ کی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دیے گئے۔ کنفرمیشن لیٹر، ٹیکہ کے کاغذات، پیسے بھری ہوئی رسیدیں، میڈیکل سرٹیفکیٹ حج کمیٹی آف انڈیا کے افسران کے پاس جمع کیا گیا۔

اس دوران خدماتِ حجاج کمیٹی کے ذمہ دار ارشد انجینئر نے کہا کہ دوسرے دن چھ جون کو بعد نماز مغرب مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے کمرہ نمبر 101 میں افسران عازمین حج کے پاسپورٹ، ویزا کی کاپی، بریسلیٹ، شناختی کارڈ اور حج سے متعلق کتاب تقسیم کریں گے۔ ہر روز فلائٹ سے دو دن قبل عازمین کو حج کیمپ میں پہنچ کر رپورٹنگ کرانا لازمی ہے۔ اسی طرح سات جون کو روانہ ہونے والے عازمین حج کو چھ جون منگل کو بعد نماز مغرب جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے کمرہ نمبر 103 میں اپنے سامان کے بیگ جمع کروانے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایئر لائنس کا عملہ اسی حج کیمپ میں عازمین حج کا لگج کا سامان قبول کرے گا ، سامان جمع کرنے کے بعد عازمین حج کو مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس سے پاسپورٹ و دیگر ضروری اسنادات ملیں گے۔ حاجیوں کا پورا سامان ٹرکوں کے ذریعہ ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔ اسی طرح عازمین حج کو روانگی کے وقت سے 6 گھنٹہ قبل جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے حج کیمپ میں پہنچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Madrasas in Maharashtra مہاراشٹر میں مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش، معین تحصیلدار

ان کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ پر عازمین یا ان کے رشتہ داروں کی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے، حج کیمپ سے روانہ ہونے والے عازمین کی لکثوری بسوں کو ہی ائر پورٹ میں انٹری ملے گی ائر پورٹ میں سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کیے جارہے ہیں جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے حج کیمپ میں تمام ضروری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اورنگ آباد میں تقریباً نود فیصد لوگوں نے اورنگ آباد امبارگیشن پوئینٹ سے روانہ ہوں گے ہر روز 170 کے قریب عازمین جدہ کے لیے پرواز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.