ETV Bharat / state

مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے - پرائمری اسکولوں کے طلبا

گزشتہ دو برسوں سے دنیا بھر میں کورونا اور لاک ڈاون کے سبب ہر خاص و عام پریشان رہا ہے اور تعلیمی شعبے پر اس کا انتہائی برا اثر پڑا ہے۔

مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 3:26 PM IST

حکومت کی جانب سے پرائمری اسکولوں کے طلبا کو پہلے جو مڈ ڈے میل دیا جاتا تھا لاک ڈاون کے سبب وہ بھی تعطل کا شکار رہا ہے جس کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مڈ ڈے میل رقم خاص طور پر طلبا کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردیے گئے لیکن اس معاملے میں طلبا اور سرپرست حضرات کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے

وہیں معلومات نہ ہونے کے سبب سرپرست اپنے بچوں کے صحیح دستاویزات بینک میں جمع نہیں کراپارہے ہیں اس کے علاوہ انھیں اکاونٹ کھلوانے کے لیے ایجنٹ کو کافی پیسے دینے پڑ رہے ہے۔

اکثریتی شہر مالیگاوں میں طلبا و سرپرست کی ان پریشانیوں کے پیش نظر عضبا سوسائٹی نامی سماجی تنظیم نے نیشنلائز بینک میں طلبا کا اکاؤنٹ مفت میں کھلوانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور جن طلبا کے دستاویزات میں کوئی خامی رہ گئی ہے تو وہ اسے درست کرنے کا کام بھی کررہے ہیں-

روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبا اپنے سرپرست کے ہمراہ یہاں آتے ہیں اور اپنے بچوں کے اکاؤنٹ بہ آسانی کھلواتے ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے مڈ ڈے میل کی دی جانے والی رقم ان کے اکاونٹ میں منتقل ہوسکے.

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: پاور لوم کے ذمہ داران کے انتشار سے اتحاد ٹوٹنے کا اندیشہ

اس تعلق سے عضبا سوسائٹی کے صدر پرویز خان بابر خان نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں تمام نیشنلائز بینک ایسے علاقوں میں ہیں جہاں دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے غریب لوگ بار بار نہیں جاسکتے۔

وہ اس کے لیے انھیں زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے اور دستاویزات میں خامی ہونے کی مشکلات الگ ہیں اس لیے سوسائٹی کے زمہ داران نے نیشنلائز بینک کے زمہ داران کو عضبا سوسائٹی کے دفتر میں مدعو کیا۔

ساتھ ہی انھیں اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق تمام قسم کی جدید مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اکاونٹ کھول سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.