ETV Bharat / state

مطالعہ کی شوقین طالبہ کی کاوش 'مشن' میں تبدیل

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مطالعہ کی شوقین ایک طالبہ کی کاوش کچھ یوں رنگ لائی کہ شہر میں بچوں کی لائبریریوں کا جال بچھنے کا ایک نیا اور خوش آئند سلسہ شروع ہوگیا ہے۔

مطالعہ کی شوقین طالبہ کی کاوش
مطالعہ کی شوقین طالبہ کی کاوش
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 7:08 PM IST

اورنگ آباد کی رہنے والی طالبہ مریم مرزا کے گھر سے شروع ہوئی یہ تحریک اب ہر بستی کی رونق میں اضافہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں مطالعے کا شوق پروان چڑھ رہا ہے۔

مطالعہ کی شوقین طالبہ کی کاوش

لاک ڈاؤن کے دوران محلے کے بچوں اور سہیلیوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنے والی طالبہ مریم کی کاوش اب ایک مشن میں تبدیل ہوچکی ہے۔

روں برس جنوری کے مہینے میں مریم مرزا کی پہلی لائبریری کا افتتاح ہوا تھا جس کے بعد شہر میں بچوں کی لائبریری کے قیام کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

گزشتہ دو مہینوں میں شہر کی مختلف بستیوں میں اب تک آٹھ سے زائد بچوں کی لائبریریز قائم ہوچکی ہیں۔ بچوں کو اپنے اجداد کے کارناموں سے واقف کروانے کے لیے ان لائبریریز کو قومی رہنماؤں اور ممتاز سماجی کارکنان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔

اس سلسلہ کی 9 ویں لائبریری کو 'محسن اورنگ آباد، ذوالفقار حسین' کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ سال بھر میں ایک سو سے زائد اس طرح کی لائبریریز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچوں کو کتابوں کی جانب راغب کرنا آسان تو نہیں ہے لیکن انہیں مطالعہ کے لیے ساز گار ماحول ضرور فراہم کیا جاسکتا ہے۔

اپنی نوعیت کی یہ منفرد مہم بہت بڑی تو نہیں ہے لیکن اس کے دور رس اثرات سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.