اورنگ آباد شہر کو مہاراشٹر کا سیاحتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں سیاح تشریف لاتے ہیں۔ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اورنگ آباد اور اس کے آس پاس موجود تاریخی مقامات پر سیاحتی ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی پروگرام انجام دیئے جا رہے ہیں۔
ان سیاحتی مقامات تک جانے والے راستوں پر رہنمائی کے لیے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں جس میں دولت آباد جانے والے راستے پر مٹھٹھہ گاؤں میں لگے سائن بورڈ لگایا گیا تھا اس پر انگریزی الفاظ میں غلطیاں تھیں جس کی وجہ سے سیاح غلط فہمی کا شکار ہورہے تھے۔
اس سائن بورڈ کی فوٹو کسی نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ فوٹو وائرل ہونے کے بعد حکومت مہاراشٹر اور محکمہ سیاحت کی بدنامی ہو رہی تھی جس کے بعد مہاراشٹر سیاحتی ترقیاتی کارپوریشن کے علاقائی منیجر نے فوری طور پر اس سائن بورڈ میں غلطیوں کو درست کروایا۔