ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے فصلیں تباہ - کسانوں کی کھڑی فصلیں لاک ڈاؤن کے سبب تباہ ہورہی ہیں

اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سسے کسانوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کسانوں اپنی کھڑی فصلوں کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 3:28 PM IST

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

لاک ڈاؤن نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، فصل تیار ہے لیکن ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے سبزیاں اور پھل فروٹ خراب ہوگئے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے پھلمبری تعلقہ کے گنوری قصبے کا جائزہ لیا جہاں کسانوں کی کھڑی فصلیں لاک ڈاؤن کے سبب تباہ ہورہی ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

کسان اس مرتبہ خوش تھے کہ امسال ٹماٹر کی پیداوار اچھی ہوئی ہے لیکن گزشتہ دو ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن نے کسانوں کی محنت کو خاک میں ملا دیا ہے،کئی ٹنوں پر محیط کھڑی فصلیں برباد ہورہی ہیں اور ٹماٹر، ہری سبزیاں، گوبھی، سویٹ کارن پوری طرح سے تباہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

کسانوں کا کہنا ہیکہ جو لاگت لگائی تھی اس کا پانچ فیصد بھی انھیں ملنا دشوار ہے ۔

ٹرانسپورٹ پوری طرح سے بند ہونے کی وجہ سے کسانوں کا مال مارکیٹ تک نہیں پہنچ پارہا ہے، جن کے اپنے وسائل ہیں وہ کسی طرح بازار کا رخ کررہے ہیں لیکن بازار میں بھی پولیس کی پابندیاں اور مال کو مناسب دام نہیں مل رہا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

کسانوں کا کہنا ہیکہ نقل و حمل کا خرچ نکلنا بھی دشوار ہوچکا ہے اس لیے فصلیں کاٹ کر بھی فائدہ نہیں۔

اورنگ آباد شہر قریب ہونے کی وجہ سے سبزی کی درجنوں گاڑیاں شہر پہنچتیں تھیں لیکن اب ان پر بریک لگ چکا ہے، گنوری گاؤں کے سینکڑوں نوجوان کپاس مزدوری کرتے ہیں لیکن دو ہفتوں سے وہ بے روزگار ہیں کورونا کی دہشت نے ایک طرح سے گاؤں میں زندگی پر جمود طاری کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.