قیاس لگایا جا رہا ہے کہ عبدالستار کابینی درجے کی وزارت چاہتے تھے اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے عبدالستار کی قربت بھی استعفی کی وجہ بتائی جارہی ہے لیکن بی جے پی نے اس بات کی تردید کی ہے۔
عبدالستار کا مملکتی وزیر کے عہدے سے دینے کے بعد شیوسینا کے سینیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد ضلع پریشد انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کے فارمولے پر عمل ہونا تھا جس کے تحت کانگریس امیدوار کو ضلع پریشد کا صدر منتخب کرنا طے پایا تھا لیکن عبدالستار نے مہا وکاس اگھاڑی کے موقف کی مخالفت کی
چندر کانت کھیرے کے مطابق عبدالستار نے اگھاڑی مخالف رویہ اپنایا ہے۔
شیوسینا رہنما نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پیسے کے زور پر یہ داؤ کھیل رہی ہے۔
جبکہ اس معاملے میں عبدالستار کے فرزند عبدالسمیر نے کہا کہ انہیں اس استعفی کی بابت کسی بھی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔