ETV Bharat / state

Aurangabad Situation Under Control اورنگ آباد اشتعال انگیز ماحول کے بعد حالات قابو میں

اورنگ آباد کے کیراڈپوار علاقے میں گزشتہ رات رام نومی کے موقع پر کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے تاہم اب حالات قابو میں ہیں۔ مقامی لوگوں نے نامعلوم افراد پر ماحول کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 3:11 PM IST

اورنگ آباد اشتعال انگیز ماحول کے بعد حالات قابو میں

مہاراشٹر کے اورنگ آباد گذشتہ رات دیر گئے پتھراؤ اور آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جس کے بعد پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اورنگ آباد پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے عوام سے رام نومی تہوار کو پرسکون انداز میں منانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ آج رام نومی تہوار کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد کیراڈ پورے میں واقع رام مندر میں درشن کےلیے آتی ہیں۔

ریاستی ریزرو پولیس فورس کی چار یونٹس کو اورنگ آباد کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، یہ اطلاع ایس آر پی سپرنٹنڈنٹ نمیت گوئل نے دی ہے۔ تشدد میں اب تک 4 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سے کیراڈ پورہ میں واقع رام مندر میں تمام ریاستی لیڈران مرکزی ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراد، اورنگ آباد کے گارڈین وزیر سندیپن بھومرے، کابینی وزیر اتل ساوے، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے اور کئی ایم ایل اے موجود تھے۔ لیڈران نے عوام سے اپیل کی ہیکہ آج رام نومی ہے، جبکہ رمضان کا مقدس مہینہ بھی چل رہا ہے، اس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ دونوں تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی۔

آج صبح حالات قابو میں آنے کے بعد جلی ہوئی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے کیراڈ پورہ سے باہر نکالا گیا اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑک کی صفائی کی گئی۔ معاملے کی جانچ پولیس انسپکٹر بھنڈاری اور جنسی پولیس اسٹیشن کے سینئر افسران کر رہے ہیں۔ کیراڈ پورا مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کے بعد مسلم لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں پچھلے کئی سالوں سے رہ رہے ہیں اور ہرسال رام نومی کے دن وہ رام مندر جاتے ہیں اور شربت بناتے ہیں اور ہندو سماج کے لوگوں کو پلاتے ہیں اور اس سال بھی یہ لوگ شربت بنا کر ہندو برادری کے لوگوں میں تقسیم کریں گے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑیوں جلائیں۔

مزید پڑھیں: Bhajan Singer Arrested بھجن گلوکار دیپک پجاری چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.