سینیٹائزر مشین دو مختلف کمپنیوں کی جانب سے پولیس کمشنر آفس کو بطور تحفہ پیش کی گئی ہے، ان میں سے ایک آٹو میٹک مشین ہے جس میں سینسر لگا ہوا ہے یعنی جب کوئی شخص اس مشین کے اندر سے گزرتا ہے تو آٹومیٹک کیمیکل کا چھڑکاؤ اس شخص پر ہوتا ہے جبکہ دوسری مشین بجلی کی مدد سے چلتی ہے۔
پولیس کمشنر آفس میں مشین نصب کرنے سے پولیس اہلکار اور عوام کو راحت محسوس ہورہی ہے۔
اورنگ آباد ڈپٹی پولیس کمشنر ہیڈ کواٹر منا مکوانہ کے ہاتھوں اس سینیٹائزر مشین کا افتتاح ہوا۔
اس مشین کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جہاں پر بھی سینیٹائزر مشینوں کی ضرورت ہوگی وہاں پر یہ لوگ بغیر کسی منافع کے مشین نصب کریں گے۔