اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر چھترپتی سنبھا جی نگر رکھنے کے فیصلے کی حمایت، مبینہ لو جہاد و تبدیلی مذہب قانون کے مطالبہ پر شہر میں سکل ہندو سماج کی جانب سے ہندو گرجنا مورچے کا اہتمام کیا گیا، حالانکہ پولس انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا تھا، اس کے باوجود جلوس نکالا گیا۔ مورچہ میں شامل بیرون شہر سے بڑی تعداد میں نوجوان کرانتی چوک علاقے میں واقع ہے شیواجی مہاراج کے مجسمے کے قریب پہنچے۔ سکل ہندو سماج کی ریلی کرانتی چوک سے شروع ہوئی جو عدالت روڈ ،ستیش موٹرس، آئی ایم اے ہال، ویویکانند کالج کے سامنے سے گزرتی ہوئی نرلا بازار اورنگ پورہ پہنچی۔ یہاں کا اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Renaming of Aurangabad and Osmanabad اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر عوامی ردعمل
جلسے کے اختتام پر نوجوانوں نے راستے میں نعرہ بازی کی۔ سرسوتی کالج کے سامنے آکسیس بینک کے سائن بورڈ پر اورنگ آباد لکھا ہوا تھا جسے اکھاڑ کر پھینک دیا گیا۔ بینک کے قریب ایک کوچنگ کلاس کے سائن بورڈ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ مشتعل نوجوانوں نے ایسے تمام سائن بورڈز میں توڑ پھوڑ کی جن پر اورنگ آباد لکھا ہوا تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا، سمیت دیگر پولیس افسران فوراً موقع واردات کی طرف روانہ ہوئے۔ توڑپھوڑ میں ملوث افراد فرار ہو گئے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے حالات کے پش نظر اورنگ آباد کے مختلف چوراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔