ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں ہوئے عوامی اجلاس میں انسانی سروں کا سمندر دیکھنے کو ملا اس اجلاس سے کئی سیاسی اور سماجی قائدین نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے اور ونچیت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی سے چالیس فیصد ہندو متاثر ہونگے۔
اسی طرح راشٹریہ جنتا دل کے ایم پی منوج کمار جھا نے کہا کہ این آر سی صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ نظریات کی لڑائی ہے اور جو دستور پر یقین رکھتا ہے وہ ملک کے سیکولر کردار کو بچانے کے لیے راستے پر اتر آیا ہے۔
اس موقع پر مسلم نمائندہ کونسل کے صدر ضیا الدین صدیقی نے کہا کہ کسی بھی صورت میں این آر سی کو قبول نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی مسلمان کسی قسم کا ثبوت پیش کرینگے۔