ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مجلس کی جانب سے پولیس رکروٹمنٹ کی ٹریننگ - اورنگ آباد کے مولانا آزاد ہائی اسکول

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں زیادہ سے زیادہ مقامی امیدواروں کو مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی جانب سے پولیس میں بھرتی کےلیے مفت ٹریننگ کا آغاز کیا گیا۔ اورنگ آباد رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی جانب سے محکمہ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کےلیے مفت ٹریننگ کا آغاز کیا گیا۔

Aurangabad: Police Recruitment Training by Majlis
اورنگ آباد: مجلس کی جانب سے پولیس رکروٹمنٹ کی ٹریننگ
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:18 PM IST

اورنگ آباد کے مولانا آزاد ہائی اسکول میں ایک انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 4 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ خواہشمند امیدواروں میں لڑکیوں کی تعداد خاطر خواہ نظر آئی۔

اورنگ آباد: مجلس کی جانب سے پولیس رکروٹمنٹ کی ٹریننگ

مہاراشٹر میں بہت جلد محکمہ پولیس میں بڑے پیمانہ پر بھرتی کرنے کا امکان ہے۔ ریاستی حکومت نے 10 تا 12 ہزار افراد کو محکمہ پولیس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے پیش نظر اورنگ آباد شہر میں دعا بنک اور مجلس اتحاد المسلمین کے اشتراک سے خواہشمند امیدواروں کو مفت ٹریننگ اور تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کےلیے باضابطہ رجسٹریشن کئے گئے اور تحریری امتحان بھی لیا گیا۔

بے روزگار نوجوانوں اس موقع سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک 4 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا جن میں لڑکیوں کی تعداد قابل لحاظ رہی۔ آج منعقد ہوئے امتحان میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے بھی امیدواروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیدواروں نے محکمہ پولیس میں ملازمت ملنے کی امید کا اظہار کیا۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ تربیت پوری طرح سے مفت رہے گی اور جب تک محکمہ پولیس میں بھرتی کا عمل شروع نہیں ہوتا امیدواروں کو ہر لحاظ سے تیار کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔

امتیاز جلیل ۔۔۔۔ ایم آئی ایم ، رکن پارلیمان، اورنگ آباد

حکومت کی طرف سے پولیس محکمہ میں اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے ماضی میں بھی بھرتی سے قبل تربیت کے پروگرام منعقد ہوئے تھے لیکن وہ صرف کاغذی خانہ پوری یا مخصوص تعداد تک محدود رہے۔ یہ پہلا موقع ہیکہ بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو موقع مل رہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ زیادہ سے زیادہ نوجوان محکمہ پولیس میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.