مہاراشٹر کے اورنگ آباد پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ شہر میں خنجر اور تلواروں کا بڑا ذخیرہ پولیس کے ہاتھ لگا ہے پنجاب سے کوریئر سروس کے ذریعے ہتھیار کی کھیپ شہر پہنچائی گئی جس میں تقریبا ستائس تلواریں اور ایک خنجر ملاہے۔ اس کے بعد ڈی ٹی ڈی سی کوریئر سروس کے ایریا منیجر کو پولیس نے تحویل میں لیا ہے۔ Aurangabad Police Recovered a Cache of Swords
اور نگ آباد میں پولیس نے ایک کوریئر سروس ایجنسی پر چھاپہ مار کر خنجروں ، تلواروں سمیت ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ پولیس نے تمام ہتھیارات ضبط کر لیے ہیں اور ڈی ٹی ڈی سی کے ایریا منیجر کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی خفیہ جانکاری کے بعد کرانتی چوک پولیس نے انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش
ڈی سی پی اجولا بنکر کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس کو ساتھ مختلف پارسلز میں تقریبا ستائس تلواریں اور ایک خنجر ملاہے ، ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ تمام ہتھیارات پنجاب سے منگوائے گئے ہیں ، اتنی بڑی تعداد میں ہتھیاروں کی کھیپ منگوانے کا مقصد کیا ہے اور کون لوگ اس طرح کے ہتھیارات منگوار ہے ہیں اس کی جانچ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عین رمضان المبارک سے قبل ہتھیارات کا ملنا پولیس کے لیے بھی حیران کرنے والا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے میں تہہ میں جا کر پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گی۔