مہاراشٹر کے معروف شہر اورنگ آباد میں شام کے وقت لوگوں کا ہجوم ضروری اشیاء خریدنے والوں اور بے وجہ باہر گھومنے والوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ جس مد نظر اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے چار دن کے لیے شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
کرفیو کے دوران صرف میڈیکل اسٹور، ہسپتال کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے بے وجہ گھر سے نکلنے والوں کے خلاف ڈزاسٹر منجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ساتھ ہی ان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ان لوگوں کی گاڑیاں بھی ضبط کرلی جائے گی کرفیو کے دوران پولیس نے شہر کے اہم چوراہوں پر چیک پوائنٹس بھی بنائے ہیں اور ہر ایک پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے دوافراد کی موت ہوچکی ہے۔ جب کہ 29 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کمشنر نے یہ فیصلہ لیا ہے۔