ETV Bharat / state

Aurangabad Name Change Row: اورنگ آباد نام کی تبدیلی، ملی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

اورنگ آباد کا نام مہاراشٹر کابینہ کی جانب سے تبدیل کرنے کے فیصلہ کے بعد کئی مسلم تنظیمیں ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ اس کے خلاف اورنگ آباد کی ملی مسلم تنظیموں نے عدالتی راستے سے تبدیلی نام معاملے کی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ Consultative Meeting of National Organizations In Aurangabad

Aurangabad Name Change Row
Aurangabad Name Change Row
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 9:34 AM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کا تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام مہاراشٹر کابینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد کئی ساری مسلم تنظیمیں ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی ہے شہر میں آئے دن حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مشاورتی بیٹھک لی جا رہی ہے۔ اسی طرح چالیس سے زائد ملی اور سماجی تنظیموں کی نمائندہ فیڈریشن مسلم نمائندہ کونسل کی قیادت میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم نمائندہ کونسل کی قیادت میں ملی تنظیموں نے متفقہ فیصلہ کیا اور کہا کہ عدالتی راستے سے تبدیلی نام معاملے کی لڑائی لڑی جائے گی اس کے لیے باضابطہ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ Aurangabad Name Change Row Consultative Meeting of National Organizations In Aurangabad

اورنگ آباد نام کی تبدیلی، ملی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس

اورنگ آباد تبدیلی نام کا معاملہ اب ملی اور سماجی تنظیموں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے، اورنگ آباد شہر میں ادھو ٹھاکرے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں چالیس سے زائد ملی اور سماجی تنظیموں کی نمائندہ فیڈریشن مسلم نمائندہ کونسل کی قیادت میں شاہی مسجد میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اس اجلاس میں تبدیلی نام معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا اور اس کے خلاف عوامی تحریک کیسے چلائی جاسکتی ہے یا قانونی راستے سے اس فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے اس طرح سے تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔

اورنگ آباد تبدیلی نام معاملہ، ملی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس

خنر کے مطابق دو گھنٹے تک چلی اس میٹنگ میں چار نکات طے کیے گئے اور قانونی راستے سے تبدیلی نام معاملے کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اس تعلق سے ایک لیگل ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور عوام سے اس معاملے میں صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس کے خلاف اورنگ آباد کی مسلم ملی تنظیموں نے عدالتی راستے سے تبدیلی نام معاملے کی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.