اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اٹھائیس اردو میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم پہلی جماعت سے لےکر آٹھویں جماعت کے طلبا و طالبات کو نصابی کتب کا سیٹ تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن کے اسکول 13 جون سے کھیلیں گے اور پہلے ہی دن بچوں میں کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ Aurangabad Municipal Corporation Textbooks Distribution
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت اورنگ آباد میں اردو میڈیم کے سرکاری اسکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، کتابوں کی تقسیم سروا شکشا ابھیان کے تحت کی جارہی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں میونسپل کارپوریشن کے تحت اٹھائیس اردو میڈیم اسکول چلائے جاتے ہیں ان اسکولوں میں زیر تعلیم پہلی جماعت سے لےکر آٹھویں جماعت کے طلبا و طالبات کو نصابی کتب کا سیٹ تقسیم کیا جارہا ہے۔ نصابی کتابوں میں تمام کتابیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ کتابوں کی تقسیم کا یہ عمل ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں تیرہ جون سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اسی روز طلبا وطالبات کو یہ کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے اسکول کبھی کھلے تھے تو کبھی بند۔ جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کی تعلیم کا نقصان ہوا تھا، جس پر اب توجہ دی جائیں گی کہ اس سال بچوں کو اچھی تعلیم دی جا سکے۔