ETV Bharat / state

Aurangabad Municipal Corporationاورنگ آباد میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے میڈیا ورکشاپ - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ہوا کے معیار کی پیمائش کے لیے ایک نجی ایجنسی اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید آلات کی مدد سے فضائی آلودگی کی پیمائش کی جائے گی۔ مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے اورنگ آباد شہر کو 12 فضائی آلودگی کی پیمائش کرنے کی گاڑیاں بھی دی گئی۔

اورنگ آباد  میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے میڈیا ورک شاپ

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 1:53 PM IST

اورنگ آباد میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے میڈیا ورک شاپ

اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ہوا کے معیار کی پیمائش کے لیے ایک نجی ایجینسی اور گوگل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اور سمارٹ سٹی کے سی ای او جی سری کانت کی رہنمائی میں میونسپلٹی نے بھونیشور کی کمپنی اور اشیور ' کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوا کے معیار کی نگرانی کی جاسکے۔

اس اقدام کے ذریعہ ہوا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے اور حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے گا۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے کام کرنے والے ماحولیاتی ماہر سید آصف علی نے کہا کہ شہر میں فضائی نگرانی کے لیے 30 سینسر پر مبنی ہوا کی نگرانی کرنے والے آلات کی نصب کئے جائیں گے۔ پروجیکٹ کی سرمایہ کاری لاگت کے ساتھ دیکھ بھال کی لاگت گوگل کے ذریعہ سپانسر کی گئی ہے۔

سیّد آصف نے کہا کہ شہری حدود میں ہوا کے معیار کی نگرانی کا مجوزہ حل ایک جامع طریقہ منصوبے کے تحت شہر میں 30 ایئر کوالٹی اور گرین ہاؤس گیس (GHG) سینسر ڈیوائسز لگائی جائیں گی ان میں سے 25 کو شہر بھر میں فضائی آلودگی کے ہاٹ سپاٹ پر نصب کیا جائے گا جبکہ 5 کو اسمارٹ سٹی بسوں اور اس طرح موبائل پر لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Illegal Schools in Mumbai ممبئی میں غیر قانونی اسکولوں کیلئے بی ایم سی کا نرم رویہ!

انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی کُچھ ڈیوائسز کو اسمارٹ سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے کھمبوں پر لگائے جائیں گے اور موصول ہونے والی معلومات کا اسمارٹ سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں تجزیہ کیا جائے گا پورے شہر کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات (اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں کے رہائشی علاقوں، بازاروں، ٹریفک جنکشنز اور موبائل ٹرانسپورٹ سسٹم پبلک بہوں پر سینسر لگائے جائیں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.