اورنگ آباد:مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اور اسمارٹ سٹی کے اشتراک سے مختلف علاقے میں غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔
اس 80 فٹ ڈی پی روڈ پر سے کل 80 غیر قانونی قبضہ ہٹا دیے گئے۔ اس تجاوزات میں شہریوں نے کچی کنکریٹ سے ٹیریاں و دیگر دکانیں بنا کر سڑک پر تجاوزات کر رکھی تھیں۔
اس تجاوزات میں 15 بائی 15 سیمنٹ کی اینٹوں میں مٹی ڈال کر دکا نیں بنائی گئیں۔تاجر لوہے کی ٹیریاں لگا کر مٹن چکن، موبائل ٹریڈ، ہوٹل، چائے کی دکان جیسے کاروبار کر رہے تھے۔ کچھ نے سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کھول رکھے تھے۔ ایسے تمام تجاوزات کو پندرہ روز قبل قواعد کے مطابق نوٹس جاری کر کے نشان زد کیا گیا تھا اور اپنی تجاوزات کی تعمیرات خود ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی ۔
کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ جگہ وقف بورڈ کی ملکیت ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ عدالت سے اسٹے حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ لیکن میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں تجاوزات کی وجہ سے اسے واپس لے لیا گیا۔ مکان مالکان نے دکانیں بنا رکھے تھے۔ اسمارٹ سٹی کے فنڈ سے دمڑی محل سے جنسی چوک تک سیمنٹ روڈ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس راستے میں آئے کئی دکان اور ٹپریہ تعمیری کام میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ لہذا انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ مکان مالکان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے مکانات کے وہ حصے جو سڑک کے تعمیری کام میں رکاوٹ ہیں اپنے ہی ہاتھوں سے توڑ دیں مگر چند مکینوں کو چھوڑ کر دیگر نے راستے میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Demolition Of 100 Years Old Buildingممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا
لہذا میونسیپل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری کی ہدایت پر میونسپل افسران نے غیر قانونی قبضہ ہٹاؤ دستے کی مدد سے اپنی کارروائی شروع کی گئی۔ ابتدا میں کچھ مکان مالکان نے اس کارروائی کی پر زور مخالفت کی مگر ایڈیشنل کمشنر رویندر نکم کے سمجھانے کے بعد ان لوگوں نے میونسپل عملے کے ساتھ تعاون کیا ۔