ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان کی کتاب 'نامور مقررین کی فکر انگیز ادبی تقریریں' کا اجراء عمل میں آیا۔ اس کتاب میں سرسید احمد خان، مولانا ابوالکلام آزاد سے لے کر علی میاں ندوی علیہ الرحمہ کی تقاریر شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کی کتاب میں قومی قائدین اور ساتھ ہی اکابرین ملت کی تقریروں میں ادبی پہلو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بیت الیتیم میں منعقدہ اس اجرائی تقریب کی صدارت ڈاکٹر شمائمہ پروین نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالرشید مدنی اور ڈاکٹر رفیع الدین ناصر نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں اکابرین ملت کی تقریروں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان نے اپنی کتاب میں قومی قائدین، علماء و اکابرین ملت کی تقریروں میں ادبی پہلو کو تلاش کرنے اور انہیں اپنے زاویے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ادبی حلقوں میں اس کتاب کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔