ETV Bharat / state

Manipur Violence Issue منی پور واقعہ پر اورنگ آباد جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ کی شدید مذمت

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 5:29 PM IST

جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد حلقہ خواتین جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ منی پور میں قبائلی لڑکیوں کو برہنہ پریڈ کرانے و اجتماعی زیادتی کے الزام کے معاملے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اورنگ آباد حلقہ خواتین نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی حلقہ خواتین کے ایک وفد نے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے نام سے ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا۔ JIH Condemnation on Manipur incident

منی پور واقعہ پر اورنگ آباد جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ کی شدید مذمت

اورنگ آباد: چند روز قبل منی پور میں قبائلی لڑکیوں کی بر ہنہ پریڈ کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ نے پورے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ جب کہ واقعہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی حلقہ خواتین کے ایک وفد نے علاقائی انتظامیہ سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے نام ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا اور کہا کہ منی پور میں قبائلی لڑکیوں کو برہنہ کر کے ان کا جلوس نکالنے اور ان کے ساتھ گینگ ریپ کے معاملہ میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد شدید مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر انہوں نے سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ وفد نے اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر کے ذریعے حکومت ہند کو ایک مکتوب کے ذریعے مطالبہ کیا اس معاملہ میں ملوث تمام خاطیوں پر فوری کاروئی کی جائے اور انھیں اس مذموم حرکت پر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ میمورنڈم دینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد نے کہا کہ یہ واقعہ ناقابل بیان اور ملک کو شرمسار کر دینے والا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کو کئی دن سے زیادہ کا وقفہ گزر چکا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ منظر عام پر آگیا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منی پور میں خواتین کس صورت حال سے گزر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد منی پور میں امن وانصاف کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور سماج بھی اپنا جائزہ لے کہ ہم کس طرف جار ہے ہیں۔ ساتھ ہی ان خواتین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ نے ہر کسی کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس طرح کے واقعہ کی وجہ سے ملک میں خواتین کے تحفظ کو لے کر بھی شدید تشویش پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ منی پور کیس کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.