ETV Bharat / state

Haj Committee Website Down حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ چوبیس گھنٹوں سے غیرفعال

حج کمیٹی آف انڈیا کی وئب سائٹ گذشتہ 24 گھنٹوں سے غیر فعال ہونے کے سبب اورنگ آباد میں آن لائن فارم جمع کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خدمت حجاج کمیٹی کے اراکین نے معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عازمین حج کو بھی دفتر کے باہر گھنٹوں لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑا۔ Azmeen E Hajj Face Problems

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ چوبیس گھنٹوں سے غیرفعال

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 2:01 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ چوبیس گھنٹوں سے غیرفعال

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عازمین حج کو آن لائن فارم جمع کرنے کو لے کر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اورنگ آباد شہر کے پیٹل آرکیڈ عمارت میں واقع خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے فارم بھرنے کا سلسلہ گذشتہ چار دنوں سے جاری ہے لیکن بار بار حج ویب سائٹ بند یا پھر لنگ فیل ہو جانے کی وجہ سے رضاکاروں اور عازمین حج کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ خدمت حجاج کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حج ویب سائٹ غیرفعال یا پھر لنگ فیل ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں میں محض دو سو حج فارم آن لائن داخل کیے جاسکے ہیں۔ وئب سائٹ صحیح طریقے سے کام کرتا تو اس کی تعداد چھ سو سے زائد ہو سکتی تھی۔ حج فارم جمع کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Application And Form Filling Start حج بیت اللہ کے لئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع

واضح رہے کہ مراٹھواڑہ ریجن کے آٹھ اضلاع کے علاوہ احمد نگر ضلع کے عازمین حج بھی اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوتے ہیں۔ اس لئے تمام نو اضلاع کے عازمین حج اور ان کے رشتہ داروں کو اورنگ آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر میں آن لائن فارم جمع کرنے کے لئے سینکڑوں افراد اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں،عازمین حج اور ان کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کبھی غیرفعال ہو جاتی ہے تو کبھی اس کا لنک فیل ہو جاتا ہے۔لوگوں کو گھنٹوں گھنٹوں لائن میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب سارا کام آن لائن ہو رہا ہے اس لئے کسی کو کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا ہے۔وئب سائٹ کی وجہ سے ہی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.