ETV Bharat / state

Aurangabad Gramin Police اورنگ آباد ضلع میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر ہوگی قانونی کارروائی

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش کلوانیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور سوشل میڈیا پر اگر کوئی اشتعال انگیز پوسٹ کرتا ہے یا افواہوں کو پھیلاتا ہے تو پولیس محکمے سے رابطہ کریں۔

اورنگ آباد ضلع میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر ہوگی قانونی کاروائی
اورنگ آباد ضلع میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر ہوگی قانونی کارروائی
author img

By

Published : Jun 13, 2023, 2:06 PM IST

اورنگ آباد ضلع میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر ہوگی قانونی کارروائی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کچھ علاقوں میں کشیدگی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں پولیس انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود سوشل میڈیا پر کشیدگی پھیلانے سے متعلق پوسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کو روکنے کے لیے ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش کلوانیہ نے ضلع کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ بدامنی پھیلانے والے پیغامات، ویڈیوز، آڈیوز، مشتبہ افراد یا پوسٹ کے بارے میں معلومات لینے کے بعد، انہیں فوری طور پر مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو بغیر کسی وجہ کے اس طرح کی ویڈیوز، پیغامات، وائرل کر کے جان بوجھ کر ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف دفعہ 153، 153 (A) 295، (A) کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی پولیس نے والدین سے کہا ہے کہ والدین اور گاؤں کے بزرگ اور معزز شہری اپنے چھوٹے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ سماجی ہم آہنگی کو خراب نہ کریں اور نہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ قابل اعتراض مواد پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kolhapur Violence کولہاپور میں انٹرنیٹ سروس معطل، ایم این ایس رہنما کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو چاہیے کہ وہ ایسی کوئی پوسٹ یا اسٹیٹس پوسٹ یا فارورڈ نہ کریں جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ اگر ان کی طرف سے ایسا کیا گیا تو پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کرے گی۔ پولیس ہر صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.