اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے پلشی میں کسانوں نے انوکھے انداز میں حکومت کے خلاف احجاج کیا، پلشی گاؤں کے کسانوں نے اپنے کھیت کی برباد فصلوں کو گاؤں کے ایک چوراہے پر دکان لگاکر عوام اور ریاستی حکومت سے اسے خریدنے کی اپیل کی۔ Aurangabad farmers unique protest against the government
اطلاعات کے مطابق مراٹھواڑہ میں پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ جس میں گنّا، کپاس، سویا بین، مکئی جیسی فصلیں شامل ہیں۔ فصل کے نقصان ہونے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Unique protest of Farmers
اس حوالے سے پالشی گاؤں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ وزیر زراعت عبدالستار ان کے گاؤں آنے والے تھے لیکن گاؤں میں کسانوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وہ گاؤں نہیں آئے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے کھیتوں میں فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے لیکن اب تک کوئی سرکاری اہلکار ان کا احوال لینے نہیں آیا اور کسانوں کی بربادی پر سیاست کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سو روپے میں دیوالی راشن کٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کسانوں کے پاس سو روپے بھی نہیں ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے دیوالی کٹ خرید سکیں۔ Aurangabad farmers unique protest against the government