ETV Bharat / state

جب مریضہ کو ڈاکٹر الطاف میں روی نظر آیا - aurangabad doctor video

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے ایک ہسپتال میں مریضہ اور ڈاکٹر کا رشتہ اس وقت ماں بیٹے کا رشتہ بن گیا جب مریضہ کو ڈاکٹر میں اپنے شہید بیٹے کی جھلک نظر آئی۔

aurangabad doctor
aurangabad doctor
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 7:30 PM IST

اورنگ آباد کے آئیکان ہسپتال میں الطاف شیخ نامی ڈاکٹر طبی خدمات انجام دیتے ہیں اور ان کے پاس شانتا بائی نامی بزرگ خاتون علاج کے لیے آئیں۔ ڈاکٹر الطاف نے خاتون کا علاج کیا۔

انسانیت نواز ڈاکٹر

جب مریضہ ہسپتال سے رخصت ہونے لگیں تو وہ ڈاکٹر الطاف کو یہ کہتے ہوئے لگے لگا کر رونے لگیں کہ اس میں اسے اپنے بیٹے کی جھلک نظر آتی ہے جو فوج میں تھا اور شہید ہوگیا۔

شانتا بائی کو روتا ہوا دیکھ کر ڈاکٹر الطاف نے بھی انہیں گلے لگایا اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہوگئے۔ ڈاکٹر اور مریضہ کے مابین والہانہ محبت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ڈاکٹر الطاف کے اس جذبے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

اس دوران مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'ڈاکٹر الطاف کی ویڈیو میں عاجزی اور انکساری دیکھی اور بذات خود انہیں فون کرکے مریضوں کے تئیں اس طرح کے رویہ کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا'۔

اس کے علاوہ متعدد سماجی و فلاحی تنظیموں نے بھی ڈاکٹر الطاف کے اس کام کی ستائش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کیا۔

واضح رہے کہ مریضہ شانتا بائی کا بیٹا بھارتی فوج میں تھا اور سات برس قبل شہید ہوگیا جبکہ ان کا دوسرا بیٹا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ ایسے میں ایک مسلم ڈاکٹر کے ہمدردانہ اور جذبہ انسانیت سے پُر رویہ کی وجہ سے خاتون کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.