ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 24 جون کی صبح ضلع انتظامیہ کی 24 جوں کی رپورٹ کے مطابق، ضلع میں کورونا کے 125 نئے مریض سامنے آئے ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کورونا پوزیٹیو کے مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3961 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
اورنگ آباد شہر میں 206 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2136 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ کیی لوگوں کو گھریلوں قرنطینہ میں بھی رکھا گیا ہیں۔
کووڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومنے ۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلے، سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہیں۔
آباد ضلع میں کئ جگہ ہارٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہیں اور وہاں پر سینیٹایزیشن کابھی کام کیا جا رہا ہے۔