ETV Bharat / state

Fake Covid patients: اورنگ آباد میں کورونا کے فرضی مریضوں کے خلاف کیس درج

اورنگ آباد کے محکمہ صحت میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بوگس مریض دس ہزار روپے کی لالچ میں آکر کووڈ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔

فرضی کورونا مریضوں کے خلاف معاملہ درج
فرضی کورونا مریضوں کے خلاف معاملہ درج
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 5:10 PM IST

اورنگ آباد کے ہسپتال میں کورونا کے فرضی مریضوں کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فرضی کورونا مریضوں کے خلاف کیس درج

تفصیلات کے مطابق دو اشخاص کورونا پازیٹیو پائے گئے اور ان کی جگہ دو فرضی مریضوں کو اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کورونا سینٹر میں داخل کروادیا گیا۔

محکمہ صحت میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بوگس مریض دس ہزار روپے کے لالچ میں آکر کووڈ اسپتال میں داخل ہو گئے۔

اس کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت کے افسر نے اورنگ آباد کے ایم آئی ڈی سی پولیس تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی۔

اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں واقع میلٹرون کوویڈ کیئر سنٹر میں فرضی مریضوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ویشالی موڈگڈکر نے کہا کہ 13 نومبر کو دو مریض میلٹرون کوویڈ کیئر سنٹر پہنچے۔

انہوں نے اپنے نام بتائے اور ان کی اینٹیجن رپورٹ کو کورونا مثبت دکھایا جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود عملے نے اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا۔

کچھ دنوں کے بعد دونوں مریضوں نے سرکاری کووڈ سنٹر سے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرنے کے لئے کہا، جس پر سرکاری کووڈ کیئر سینٹر ڈاکٹر نے پوچھا بتایا کہ آپ کس اسپتال میں داخل ہونا چاہتے ہیں اس اسپتال میں بات کرنے کے بعد آپ کو منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Mumbai local body elections:بلدیاتی انتخابات میں مسلم ووٹ کی اہمیت

اس دوران سرکاری کووڈ کیئر سینٹر میں تعینات دیگر ملازمین کو بلایا اور کہا کہ دونوں مریضوں پر نظر رکھیں، یہ لوگ بھاگ سکتے ہیں۔ اگر یہ لوگ بھاگیں تو فوری طور پر ان کے خلاف پولیس میں شکایت کریں۔ دونوں جعلی مریضوں نے ڈاکٹر کو پورا معاملہ بتایا ہے کہ سدھارتھ گارڈن میں جب گورو اور گگن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو ان دونوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

ان کے کورونا مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے ایمبولینس کو بلایا جب کافی دیر تک ایمبولینس نہ پہنچی تو دونوں مثبت مریضوں نے جانچ عملے کو بتایا کہ وہ گھر پر جا کر کووڈ کیئر سینٹر پہنچتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے باہمی ساز باز سے آلوک راٹھوڑ اور گورو کتھر کو فرضی ناموں سے ہسپتال میں داخل کرایا۔

ساری معلومات ملنے کے بعد اورنگ آباد کے سڈکو ایم آئی ڈی سی پولیس نے اس سلسلے میں چھ افراد کے خلاف کیس درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.