ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں زرعی قانون پر روک لگانے کے بعد بی جے پی نے احتجاج کیا

مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین منظور کیے جانے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے ان قوانین کو ریاست میں نافذ نہیں کرنے کے سلسلے میں آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے خلاف بی جے پی کے کارکنان نے اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا اور ریاستی حکومت کے آرڈیننس کی کاپی کو نذرِ آتش کیا۔

aurangabad BJP workers protest due to not imposed farm law in maharashtra
مہاراشٹر میں زرعی قانون پر روک لگانے کے بعد بی جے پی نے احتجاج کیا
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 9:03 PM IST

مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ذریعے احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ جس کے مدنظر مہاراشٹر حکومت نے ان قانون کو نہیں نافذ کرنے کو لیکر آرڈیننس جاری کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مہاراشٹر میں بی جے پی اب زرعی قانون کو لیکر سیاست کر رہی ہے۔ بی جے پی کے لیڈران نے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے لیڈر کا کہنا ہے کہ، 'مرکزی حکومت نے کسانوں کی آزادی کے لیے زرعی قانون پاس کیا تھا، لیکن ریاستی حکومت نے کسانوں کی آزادی پر پابندی لگا دی ہے۔'

بی جے پی لیڈران کا کہنا ہے کہ، 'پچھلے مہینے مراٹھواڑہ میں زور دار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں برباد ہو چکی ہے اور کسان پریشان حال ہے۔ جس کے سبب کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔'

مزید پڑھیں:

مجرمانہ پس منظر رکھنے والے سیاسی رہنماؤں پر شکنجہ کب کسے گا؟

بی جے پی نے ریاستی حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ، 'اگر پندرہ دن میں ریاستی حکومت نے کسانوں کی مدد نہیں کرتی ہے، تو آنے والے وقت میں راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.