اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر رکشا ڈرائیور یونین کے ایک گروپ نے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم دیا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رکشا والوں کو کرفیو میں چھوٹ دی جائے یا حکومت انہیں دس ہزار روپے دے۔
آٹو رکشا ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ آخری لاک ڈاؤن میں یہ لوگ اپنے گھروں میں تھے اور رکشا بھی بند تھے جس کی وجہ سے ان پر قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔اور بینکوں کے بھی قرضے واپس کرنا ہے۔رکشا ڈرائیورز نے کہا ہے کہ جب سے رکشا شروع ہوا ہے انہوں نے حکومت سے کچھ نہیں مانگا ہے۔