اورنگ آباد کے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر Maulana Abul Kalam Azad Research Center میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ونچت بہوجن اگھاڑی اور مسلم اتحاد فرنٹ کے مابین مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد ہوا۔
مسلمانوں کا سیاسی مستقبل اور ونچت بہوجن اگھاڑی کا نظریہ، عنوان کے تحت اورنگ آباد میں ونچت کا یک روزہ اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں مسلمانوں کے تعلق سے ونچت بہوجن اگھاڑی کی کیا پالیسی ہے اور پارٹی ایجنڈے میں مسلمانوں کے مسائل کو کتنی جگہ دی گئی اس پر کھل کر بات کی گئی۔
اس موقع پر مقامی سیاسی فرنٹ مسلم فرنٹ نے ونچت کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔ فرنٹ کے صدر جاوید قریشی بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔