ETV Bharat / state

اورنگ آباد :پولیس کی حراست سے فرار ملزم دوبارہ گرفتار - اورنگ آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ریا ست مہارشٹر کے شہر اورنگ آباد کے موکند واڑی پو لیس اہکار کی گرفت سے لوٹ مار معاملے کا ایک ملزم فرار ہوگیا تھا ۔ تاہم پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔

فرار ملزم  دوبارہ گرفتار
فرار ملزم دوبارہ گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:23 AM IST

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد موکندواڑی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا ۔جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ شاطر ملزم نے ہتھکڑی کے سبب ہاتھ میں شدید تکلیف کا بہانہ بنایا ۔

فرار ملزم دوبارہ گرفتار

اس کے بعد پولیس اہلکار نے ملزم کے ہاتھ کی ہتھکڑیاں کھول کر دوسرے ہاتھ میں باندھنے کی کوشش کی ۔ملزم نے پولیس کو چکما دے کر فلمی انداز میں جیپ سے کود کر فرار ہوگیا ۔

ملزم کا نام امر گائیکواڈ بتایا جا رہا ہے۔

اس ملزم کو منماڑ ریلوے اسٹیشن سے جی آر پی پولیس نے دھر دبوچا مگر یہاں بھی پولیس ملازمین کی گرفت سے خود کو چھڑانے کی ملزم نے خوب کوشش کی ۔لیکن جی آر پی کے جوانوں نے اُس کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.