ETV Bharat / state

One Unit One Officer One Mobile Scheme اورنگ آباد میں پولیس محکمے کی جانب سے 'ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل' اسکیم

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:05 PM IST

ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل اسکیم اسکیم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے شہر پولیس کمشنر منوج لوہیا نے کہا کہ ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل اسکیم کے تصور کو عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام لوگوں اور پولیس افسران کے درمیان مستقل بات چیت ہو اور مشکل وقت میں پولیس افسران سے ان کے موبائل فون پر آسانی سے رابطہ کیا جا سکے۔

اورنگ آباد میں پولیس محکمہ کی جانب سے 'ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل' اسکیم

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پولیس کمشنر منوج لوہیا نے پولیس محکمہ کی کارکردگی کو اور بہتر بنانے کے لئے ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل اسکیم نافذ کی ہے۔ جس سے کوئی بھی شخص پولیس تھانیدار کے نمبر پر کال کرکے اپنی پریشانی بتا سکتا ہے اور یہ نمبر مستقل طور پر ایک ہی پولیس تھانے کے افسر کے پاس رہے گا۔

حکومتی قوانین کے مطابق پولیس تھانے کے سربراہ کا تبادلہ دوسری جگہ کیا جائے گا لیکن تھانے کے تھانیدار کا موبائل نمبر نہیں بدلے گا کیونکہ اورنگ آباد پولیس کمشنر منوج لوہیا کے مطابق ون یونٹ، ون آفیسر موبائل اسکیم کے تحت تمام تھانیداروں کو مستقل موبائل نمبر دیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے شہر پولیس کمشنر منوج لوہیا نے کہا کہ ون یونٹ، ون آفیسر، ون موبائل کے تصور کو عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام لوگوں اور پولیس افسران کے درمیان مستقل بات چیت ہو اور مشکل وقت پولیس افسران سے ان کے موبائل فون پر آسانی سے رابطہ کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے پاس موجودہ تھانیدار کا موبائل نمبر آسانی سے دستیاب ہوگا۔ ان سارے لوگوں کے پاس پولیس تھانہ انچارج کے نمبر ہوتے ہیں لیکن ان کے تبادلے کے بعد کوئی شخص پریشانیِ کے دوران موبائل نمبر پر رابطہ کرتا ہے تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ افسر کا موبائل دستیاب نہیں ہے یا اس افسر کا تبادلہ کسی دوسری جگہ کر دیا گیا ہے اور نئے افسر کے موبائل کی معلومات بھی نہیں ہوتی ہے، اگر اس سے بر وقت رابطہ نہ ہو سکے تو بحران کے وقت فوری مدد نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: Noida Police Self Defense Camp: نوئیڈا پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس تربیتی کیمپ

بتا دیں کہ ان ہی سب وجوہات کی وجہ سے اورنگ آباد پولیس کمشنر کی جانب سے ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل اسکیم کا تصور شہر میں عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سے تھانے دار کا تبادلہ ہونے کے بعد نئے تھانیدار کو چارج دیتے وقت اپنا موبائل سیم کارڈ بھی نئے تھانیدار کو سونپ دیا جائے گا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ یہ ریاست کا پہلا پولیس کمشنریٹ ہوگا جو ایک یونٹ، ایک افسر، ایک موبائل کا استعمال کرے گا۔ اسے یکم جون سے سٹی پولیس فورس میں لاگو کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.