ETV Bharat / state

اورنگ آباد: آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد - خبر

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں لیکن شہر اورنگ آباد کے اردو اسکولوں میں آزادی سے پہلے کی سرگرمیوں پر بھی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔

آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 7:38 PM IST

شہر کے اردو اسکولوں میں اگست کرانتی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے ،خاص بات یہ ہیکہ اسی بہانے این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' کی پانچ ہزار کاپیاں اس موقع پر فروخت ہوئی ہیں وہ بھی محض ایک ہفتے میں۔

آزادی سے قبل کے واقعات پر پروگرام منعقد

اورنگ آباد اور اطراف کے علاقوں میں بچوں کے رسالوں کو مقبول عام بنانے والے مرزا عبدالقیوم ان رسالوں کو بچوں تک پہنچانے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کوشش کے طور پر شہر کے اردو اسکولوں میں اگست کرانتی کے پروگرام منعقد کیے جارہے ان پروگراموں کے تحت جہاں بچوں کو ملک کی آزادی کی سرگرمیوں سے واقف کروایا جارہا ہے تو دوسری جانب بچوں میں پڑھنے لکھنے کا شعور بھی بیدار کیا جارہا ہے ۔

تعلیمی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے مرزا عبدالقیوم نے اس مرتبہ جشن آزادی کو مناسب موقع جانا اور انھوں نے گزشتہ ایک ہفتے سے این سی پی یو ایل کا رسالہ بچوں کی دنیا کی پانچ ہزار کاپیاں فروخت کر دی، تاکہ بچوں میں لکھنے پڑھنے کا شوق پروان چڑھے۔

عموماً اردو رسالوں کی طرف خاص توجہ نہیں دی جاتی، یہ مرزا صاحب کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہیکہ این سی پی یو ایل کا رسالہ بچوں کی دنیا مراٹھواڑہ میں گھر گھر پہنچ رہا ہے ، سچ ہی کہا ہے کسی نے جستجو اور لگن ہو تو کوئی کام دشوار نہیں ہے۔ مرزا عبدالقیوم کی کاوشیں اس کی بہترین مثال کہی جاسکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ 9 اگست 1942 میں ممبئی سے انگریزوں کے خلاف بھارت چھوڑو تحریک شروع کی گئی تھی جو پورے ملک میں پھیل گئی تھی اور اس تحریک کی قیادت گاندھی جی نے کی تھی۔

Intro:ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں  ْاری ہیں لیکن اورنگ آباد شہر کے اردو اسکولوں میں آزادی سے پہلے کی سرگرمیوں پر بھی پروگرام ہورہے ہیں ، شہر کے اردو اسکولوں میں اگست کرانتی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے ،خاص بات یہ ہیکہ اسی بہانے این سی پی یو ایل کا رسالہ ’’  بچوں کی دنیا ‘‘ کی پانچ ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہے وہ بھی محض ایک ہفتے میں ۔Body:وی او اول 
  اورنگ آباد اور اطراف کے علاقوں میں بچوں کے رسالوں کو مقبول عام بنانے والے مرزا عبدالقیوم رسالوں کو بچوں  تک پہنچانے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں  ایسی ہی ایک  کوشش کے طور  پر  شہر کے اردواسکولوں میں اگست کرانتی پروگرام  ہورہے ہیں ان پروگراموں  کے تحت جہاں بچوں کو ملک کی آزادی  کی سرگرمیوں سے واقف کروایا جارہا ہے  اس کے ساتھ  ہی ان میں   پڑھنے لکھنے کا شعور بھی بیدار کیا جارہا ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔
مرزا عبدالقیوم ندوی۔۔۔۔۔
سماجی جہد کار، اورنگ آباد

 بائٹ ۔۔۔۔
محمد شاکر۔۔۔
چیئرمین،  بی ایف سی آئی اسکول، اورنگ آباد

 وی او دوم 
  تعلیمی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے مرزا عبدالقیوم نے اس مرتبہ  جشن آزادی کو مناسب جانا اور انھوں نے پچھلے ایک ہفتے سے این سی پی یوایل کا رسالہ بچوں کی دنیا کی پانچ ہزار کاپیاں فروخت کر دی ، بچوں میں  لکھنے پڑھنے کا شوق پروان چڑھانے کے لیے مرزا عبدالقیوم کی کاویشوں کا اب تعلیمی ادارے بھی  اعتراف کررہے ہیں ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔
مرزا عبدالقیوم ندوی۔۔۔۔۔
سماجی جہد کار، اورنگ آباد

 بائٹ ۔۔۔۔
محمد شاکر۔۔۔
چیئرمین،  بی ایف سی آئی اسکول، اورنگ آبادConclusion:عموماً اردو رسالوں کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا لیکن یہ مرزا صاحب کی کاویشوں کا  ہی نتیجہ ہیکہ این سی پی یو ایل کا  رسالہ بچوں کی دنیا  مراٹھواڑہ میں گھر گھر  پہنچ رہا ہے ،  سچ ہی کہا ہے کسی نے جستجو اور لگن ہو تو کوئی کام دشوار نہیں  ہے ۔ مرزا عبدالقیوم کی کاویشیں اس کی  بہترین مثال کہی جاسکتی ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.