ETV Bharat / state

Sharad Pawar on Maharashtra Political Crisis: ڈھائی برسوں میں حکومت گرانے کی یہ تیسری کوشش: شرد پوار - مہاراشٹر کی سیاست

شیوسینا کے کچھ اراکین اسمبلی کی ناراضگی کے بعد گجرات کے شہر سورت پہنچنے کی خبروں کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے ممبئی میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔ attempt to overthrow the government for the third time in two and a half years but everything is fine

attempt to overthrow the government for third time in two and a half years but everything is fine
ڈھائی سالوں میں حکومت کو گرانے کی یہ تیسری کوشش
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 5:42 PM IST

این سی پی سربراہ شرد پوار نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں مہاراشٹر حکومت کو گرانے کی یہ تیسری کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا ایک امیدوار قانون ساز کونسل کا الیکشن ہار گیا ہے۔ ماضی میں بھی اس قسم کے انتخابات میں کراس ووٹنگ ہوئی ہے، یہ پہلی بار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی میں کوئی بغاوت نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ شیوسینا کا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ آج رات ممبئی جائیں گے۔ جب شرد پوار سے پوچھا گیا کہ اگر مہاراشٹر حکومت گِرتی ہے تو کیا آپ کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت چلتی رہے گی۔

اس دوران شیوسینا کے ایک رہنما نے الزام عائد کیا کہ پارٹی لیڈر ایکناتھ شندے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شندے نئی پارٹی بنا سکتے ہیں یا بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 'ورشا' میں 12 بجے پارٹی ایم ایل اے کی ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔ جس میں کل 14 ایم ایل ایز نے حصہ لیا۔ شیوسینا کے اراکین اسمبلی اور وزیر ایکناتھ شندے کے ساتھ پارٹی کے 32 اراکین اسمبلی گجرات کے شہر سورت میں ہیں۔ کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی سیاست کے لیے طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے کے خلاف شیوسینا کی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.