ETV Bharat / state

ممبئی: مئے خانے میں نصف شب 245 لڑکے لڑکیاں بغیر ماسک پائے گئے

ممبئ میں ایک جانب جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں ایسے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جہاں اجتماعی طور پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو بغیر ماسک کے پایا گیا اور ان کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:29 AM IST

at-midnight-245-boys-and-girls-without-masks-were-found-in-a-wine-shop-mumbai
ممبئی: مئے خانے میں نصف شب 245 لڑکے لڑکیاں بغیر ماسک پائے گئے

ایک کارروائی میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہر کے امیروں کے علاقے بریج کینڈی میں واقع ایک مئے خانہ 'عربو آیزیشن ریستوراں' میں نصف شب چھاپہ مارا جہاں رات دیر گئے شراب کے علاوہ محفل رقص بھی جاری تھی اور وہاں 245 لڑکے لڑکیوں کو بغیر ماسک پایا گیا۔

شہری انتظامیہ نے مقامی پولیس کے ہمراہ اس مئے خانے پر چھاپہ مارا جہاں لڑکیوں کی اکثریت تنگ اور نازیبا لباس زیب تن کئے ہوئے مئے نوشی و رقص میں مصروف تھی اور وہ تمام سماجی فاصلہ بنائے, بغیر ماسک کے پائے گئے ۔ ان افراد سے جرمانہ وصول کیا گیا اور پھر انھیں رہا کیا گیا۔

کورونا وبا کے درمیان شب دیر گئے مختلف پابندیوں کے بعد نصف شب تک مئے خانے کے کھلے رہنے پر بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہیکہ ایک جانب جہاں پولیس وانتظامیہ کھانے پینے کے ہوٹلوں پر رات دس بجے ہی اپنی کاروائی کا آغاز کر دیتی ہے تو پھر مئے خانے و ڈانس کلب کو اتنی دیر تک کھلے رہنے کی کس طرح سے اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.