ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی "چندرکانت کھانڈوی" نے اپنے بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کسی بھی معاملے میں معذور افراد کے لئے پولیس انتظامیہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے۔
3 دسمبر 2020 یوم معذور کے موقع پر معذوروں کی "تنظیم دیویانگ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی" کی جانب سے کارپوریشن پر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں پولیس انتظامیہ نے معذوروں کا تعاون کیا اور مقامی سطح سے لے کر منترالیہ تک مفت قانونی رہنمائی اور معاونت کرنے پر "مومن مصدق مومن مجیب (ایڈوکیٹ)" کا استقبال کیا۔ دیویانگ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور اراکین نے شہر کے ایڈیشنل ایس پی "چندرکانت کھانڈوی" کا شال، عطر اور ٹرافی کے ذریعے استقبال کیا۔ ساتھ ہی ایڈوکیٹ "مومن مصدق"، قلعہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی "سنجے مہاجن" وغیرہ کا بھی استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر دیویانگ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ افسوسناک صورت حال یہ ہے کہ کی معذوروں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد اور احتجاج کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ اس پروگرام میں شہر کے تمام معذور افراد نے بھی شرکت کی۔