ETV Bharat / state

'بنکر و غیر بنکر کا فرق مالیگاؤں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا' - بنکروں کے مسائل

مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں کارپوریشن کے ہاؤس رہنما اسلم انصاری کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اسلم انصاری نے بنکروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

Aslam Ansari
Aslam Ansari
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 9:05 AM IST

پریس کانفرنس میں اسلم انصاری نے کہا کہ پاورلوم صنعت کو مالیگاؤں کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے کیونکہ اس صنعت سے شہر کے ہر چھوٹے بڑے کاروبار منسلک ہیں، اس لیے جب بھی پاورلوم صنعت مندی کا شکار ہوتی ہے تو شہر کے دیگر کاروبار بھی متاثر ہوجاتے ہیں۔

Aslam Ansari

انہوں نے کہا کہ اس لئے بنکر و غیر بنکر کا فرق مالیگاؤں کے لئے نقصان دہ ہے، جیسے ماضی میں ہندو مسلم کے لفظ سے ہوا ہے۔ اسلم انصاری نے بتایا کہ گزشتہ روز پاورلوم کے مسائل پر یوسف الیاس کی ویڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مقامی نمائندے کی ناکامی اور وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ اور وزیر زراعت دادا بھوسے سے ملاقات کرکے کارگزاری پیش کی۔ جس کے بعد شہر کے بنکرز اور مزدور فکر مند ہوگئے۔

اسلم انصاری نے کہا کہ اس تعلق سے بنکروں نے آپسی تبادلہ خیال کے بعد آصف شیخ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں بنکروں کے ایک وفد نے راشٹروادی بھون پر شیخ آصف سے ملاقات کی اور پھر ایک قافلہ ان کی قیادت میں ممبئی روانہ ہوا۔ جہاں انہوں نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو رجسٹریشن کی شرائط سے علاحدہ رکھا جائے اور 75 پیسہ فی یونٹ بجلی بل میں رعایت دی جائے۔ اس پر اسلم شیخ نے مثبت فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

ایک سوال کے جواب میں اسلم انصاری نے کہا کہ رکن اسمبلی بنکروں کی نمائندگی میں سراسر ناکام ثابت ہوئے جس کی وجہ سے بنکر تنظیمیں حوصلہ شکنی کا شکار ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے نام پر جو فارم گزشتہ کل جاری کیا گیا وہ 15 نکاتی شرائط پر مبنی ہے جو انہیں ممبئی میں ہی حاصل ہوگیا تھا۔

اسلم انصاری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بہت جلد اس پر مثبت فیصلہ منظور ہو جائے گا، جس سے مالیگاؤں کے 80 فیصد پاورلوم بنکروں کو راحت ملے گی اور رجسٹریشن کی بندشوں سے نجات حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.