اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں پر ترنگا جھنڈا لگایا، وہیں آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ ریلیاں بھی نکالی۔ اِسی طرح اورنگ آباد میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے ایک ہزار فٹ ترنگا جھنڈے کے ساتھ ایک عظیم الشان ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اورنگ آباد کے پیٹھن گیٹ مسجد کے سامنے سے جب شیوسینک حب الوطنی کے گیتوں کے ساتھ ترنگا جھنڈا لے کر جارہے تھے تبھی اذان ہونے لگی، اسی وقت شیوسینکوں نے ڈی جے میں بج رہے حب الوطنی کے گیت کو بند کردیا اور پھر اذان کے بعد ڈی جے دوبارہ شروع کیا گیا۔ Tiranga Rally Stopped DJ During Azan
ترنگا ریلی میں شامل اورنگ آباد کے سابق ایم پی چندرکانت کھرے نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اِس لیے ڈی جے پر چل رہے حب الوطنی کے گیت کو اذان کے وقت بند کر دیا گیا۔ Shiv Sena Tiranga Rally
یہ بھی پڑھیں: history of India partition ملک تقسیم کی تلخ یادوں پر اورنگ آباد میں تصویری نمائش کا اہتمام