ETV Bharat / state

ارنب گوسوامی کو جلد گرفتار کیا جائے: کانگریس

ممبئی پولیس کی تحقیقات میں ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی کے عہدیدار پرتھوداس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ میں کئی سنگین باتیں اجاگر ہوئی ہیں۔ 510صفحات پر مشتمل اس چیٹ میں ججوں کو خریدنے کی بات کی گئی ہے جو انتہائی سنگین ہے۔ اس سے عدلیہ کی آزادی کوداغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے- ارنب گوسوامی کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے اور عوام کے سامنے اصل حقیقت واپس لایا جائے- یہ مطالبہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے کیا ہے-

Arnab Goswami should be arrested soon: Congress
ارنب گوسوامی کو جلد گرفتار کیا جائے: کانگریس
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:38 PM IST

مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے نے اس تعلق سے وزیرداخلہ انیل دشمکھ سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے کو پٹنہ سے ممبئی منتقل کرنے کے ریاچکرواتی کی درخواست کو سپریم کورٹ میں قبول نہیں کیا گیا۔ اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے ارنب گوسوامی یہ تھا جو اس کے چیٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر پی معاملے میں تجربہ کار وسینئر وکیل عدالت میں ہمارا موقف پیش کریں گے اور اس میں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ آپ ججوں کو خریدیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت میں دخل اندازی کرتے ہوئے ججوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے چیف جسٹس کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے اور عدلیہ کے تقدس اور آزادی پر بھی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ اس چیٹ میں بہت سارے معاملات اٹھائے جانے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ عدلیہ کو اپنے مفادات کے لیے خریدا جاسکتا ہے جو اس چیٹ سے ظاہر ہوتا ہے اور جو انتہائی سنگین ہے۔ عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد ہے ایسے میں ججوں کو خریدنے کا مشورہ دینا انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ اس پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اس پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.