بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت دیدی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دیدی ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات معاملے میں گرفتار ملزمین کو ضمانت پر رہا کرنے کا فرمان جاری کیا ہے، حالانکہ آج کورٹ کا حکم نامہ ملزمین کے وکیل کو نہ ملنے کے سبب ملزمین کی رہائی کل ہوگی۔
ملزم ارباز مرچنٹ جو کہ ارین کے دوست ہیں ان کے وکیل و والد اسلم مرچنٹ نے اس معاملے پر خود پیروی کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسلم مرچنٹ نے کہا کہ ہم نے ابتداء سے ہی اس معاملے کے شواہد این سی بی سے مانگے، لیکن وہ صرف الزامات عائد کر رہے تھے۔ شواھد انہوں نے کبھی فراہم نہیں کی۔'
- مزید پڑھیں: Aryan Khan : آرین خان کو ضمانت مل گئی
اُنہونے ارباز کے پاس سے چھ گرام منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا، لیکن وہ دعوہ کورٹ میں ضمانت کے دوارن ٹک نہ سکا۔
اسلم مرچنٹ نے کہا کہ جس طرح سے کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اسی طرح سے یہ سارے ملزمین ٹرائل کے دوران بے گناہ ثابت ہوں گے، ہم معاملے کی شنوائی کے دوارن اسی طرز پر کورٹ کے سامنے اپنی بات رکھیں گے'۔