ETV Bharat / state

پونے: 20 کروڑ کی منشیات ضبط، چار گرفتار - pune

ضلع پونے کے کھیڑ تعلقہ کے گاؤں شیلپمپل گاؤں میں منشیات مخالف اسکواڈ نے نوئیڈا سے لائی گئی 20 کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔

image
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:38 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے کے منشیات مخالف اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ شیلپمپل گاؤں میں چاکن شکار پور روڈ پر دشمیش ڈھابا کے قریب چند افراد منشیات فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ہیں۔

تب ہی اسکواڈ نے جال بچھایا اور انھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے قبضے سے ایک کار اور 20 کلو منشیات ضبط کی گئی ہے، منشیات کی کل قیمت تقریباً 20 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

چار گرفتار
چار گرفتار

گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام اس طرح ہیں۔ چیتن ڈندوتے (28)، آنندگِر گوساوی (25)، اکشے کالے (25)، سنجیوکمار راؤت (44) اور توصیف حسن (31) ہیں۔

ملک بھر میں منشیات مافیاؤں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے انجام دی جارہی ہیں لیکن منشیات کا بین الاقوامی سلسلہ اب دیہی علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے دو افراد اور تین مقامی نوجوان بھی اس بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.