ETV Bharat / state

مکیش امبانی کے گھر کے باہر ایک نامعلوم موٹر سائیکل ملی - برآمد شدہ موٹرسائیکل آر ٹی او رجسٹر میں درج نہیں

صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر 25 فروری کو جلیٹن کی چھڑیوں کے ساتھ ایک ایکس یو وی کار برآمد ہوئی تھی۔ یہ گاڑی تھانہ کے ایک تاجر منسکھ ہرین کی تھی جو مبینہ طور پر چوری ہو گئی تھی، 5 مارچ کو ممبرا کے علاقہ میں ہرین کی لاش ندی کے کنارے سے ملی تھی۔

مکیش امبانی
مکیش امبانی
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 11:19 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 25 فروری کو صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے قریب ایک کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا، اس معاملے میں سچن وازے این آئی اے کی تحویل میں ہیں، ساتھ ہی اس واقعہ میں ایک نیا رخ بھی سامنے آیا ہے۔ خبر کے مطابق اب ایک نامعلوم موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اس کی شکایت گام دیوی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔

خبر کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکل آر ٹی او رجسٹر میں درج نہیں تھی۔ اب پولیس موٹرسائیکل کے مالک کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کے لئے چھان بین کر رہی ہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کتنی دیر تک کھڑی تھی۔

آپ کو بتادیں کہ منسکھ ہرین کے قتل معاملہ میں مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ذریعہ گرفتار دو ملزمان کو بدھ کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے تحویل میں لیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ این آئی اے نے شام کے وقت دونوں معطل پولیس اہلکار ونائک شندے اور دیگر ایک کو حراست میں لیا۔

افسر نے بتایا کہ این آئی اے کے سات سے آٹھ افسر یہاں کے اے ٹی ایس آفس پہنچے اور دونوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

افسر نے بتایا کہ اسی اثناء ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای ڈبلیو) کے ڈی سی پی پراگ منیرے شام کو این آئی اے کے دفتر پہنچے۔ تاہم جنوبی ممبئی میں ایجنسی کے دفتر میں ان کے جانے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.