شیوجینتی کے موقع پر مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی دادا بُھسے کی جانب سے سالانہ کھیلوں کی تقریب اسپورٹ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔
سالانہ کھیلوں کی تقریب میں مختلف کراٹے اکیڈمیز سے تین سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں عمر اور وزن کے اعتبار سے گروپ بنائے گئے۔ پہلی کیٹیگری 5 سے 10 برس، دوسری کیٹیگری 11 سے 20 برس اور آخری کیٹیگری 71 سے 75 برس تک تھی۔
اس ٹورنامنٹ کے شروعاتی مقابلے میں جاگرتی کراٹے کلاس کے طلباء نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا اور ہر کیٹیگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس پورے میچ کو عوام کے علاوہ انتظامیہ کے ذمہ داران نے بھی دیکھا اور جاگرتی کراٹے کلاس کے طلباء کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔
آخر میں آرگنائزر نتن کھیرنار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی دادا بُھسے کی جانب سے سالانہ کھیلوں کی تقریب میں کراٹے، کبڈی، کھوکھو، سو میٹر ریس، لانگ جمپ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔