ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 'مولانا مختار احمد اسکالرشپ 2021' کا اعلان - طالبہ کو اسکالرشپ

مولانا مختار احمد اسکالرشپ کو حاصل کرنے کے لیے طلبا کا آن لائن یا آف لائن انٹرنس امتحان لیا جائے گا اور بعد ازاں منتخب طلبہ کا انٹرویو لیا جائے گا جس کے بعد انہیں اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔

مالیگاؤں: 'مولانا مختار احمد اسکالرشپ 2021' کا اعلان

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 1:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے طلباء و طالبات کے لیے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چار سالہ انجینئرنگ ڈگری اور تین سالہ پولی ٹیکنک کورسز کے 'مولانا مختار احمد اسکالرشپ 2021' کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں انجینئرنگ اور ڈپلومہ کورس کے ہر برانچ میں ایک طالب علم اور ایک طالبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی۔

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں عبداللطیف علی الشایع فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور لولوہ یوسف بوائی پولی ٹیکنک کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

انجینئرنگ کالج میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ میں ڈگری کورسز موجود ہیں۔ اسی طرح سے پولی ٹیکنک کالج میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کورسز موجود ہے۔

مولانا مختار اسکالرشپ کل 16 طلبہ کو دی جائے گی۔ اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے کے لیے طلبا کا آن لائن یا آف لائن انٹرنس امتحان لیا جائے گا اور بعد ازاں منتخب طلبہ کا انٹرویو لیا جائے گا جس کے بعد انہیں اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔

اسکالرشپ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2021 تک ہے۔ اس فارم کو آن لائن یا آف لائن بھر سکتے ہیں۔ جس کی فیس سو روپیہ (Rs100) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکالرشپ کی درخواستوں سے محروم طلبہ کے لیے ایک اور موقع

مزید معلومات کے لیے www.mmantc.edu.in ویب سائٹ پر جائے اور مزید معلومات حاصل کریں اور رابطے کے لیے پروفیسر فہد انصاری(9028254537)، پروفیسر فہیم انصاری (9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری (90282545318) اور پروفیسر عدیل انصاری (9028254536) سے رابطہ قائم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.